جھلسا دینے والی گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ہمیں دوباتوں کی فکر رہتی ہے ۔ پہلا یہ کہ ہمارا ائر کنڈیشن ٹھیک سے چلتا رہے اور دوسرا بجلی کا میٹر بھی قابو میں رہے۔ لیکن کیا یہ دونوں باتیں بیک وقت ممکن ہیں ۔
مئی کے آغاز سے جولائی کے اختتام تک جھلسا دینے والی گرمی میں ایئر کنڈیشن کسی نعمت سے کم نہیں۔ لیکن اگر اس کا استعمال درست انداز میں نہ کیا جائے تو یہ نعمت بجلی کے بھاری بلوں اور مشین کے جلد خراب ہونے کی صورت میں جیب پر بھاری پڑ سکتی ہے ۔
اپنے اے سی کو 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھیں
اس کے کئی فائدے ہونگے جیسے
کمرہ ایک آئیڈیل ٹمپریچر پر ٹھنڈا رہے گا
کمپریسر پر زور نہیں پڑے گا جس سے
بجلی کا میٹر بھی قابو میں رہے گا
اور مشین کی لائف بھی بڑھے گی
جبکہ کم درجہ حرارت مثلاً 18 یا 20 پر ائر کنڈیشن چلانے سے کمپریسر پر دباؤ بڑھتا ہے، اور بجلی کا خرچ بھی دگنا ہوجاتا ہے۔ اسکے برعکس24 ڈگری پر اے سی چلانے سے نہ صرف توانائی کی بچت ہوتی ہے بلکہ یہ درجہ حرارت انسانی جسم کے لیے بھی انتہائی موزوں رہتا ہے۔
اپنے ائر کنڈیشن کو فٹ رکھنے کے لیے ہر 15 دن بعد فلٹرز صاف کریں۔
دھول مٹی سے فلٹر بند ہو جائے تو کولنگ متاثر ہوتی ہے اور بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔
سال میں کم از کم ایک بار AC کی پروفیشنل سروس کروائیں۔ گرمیوں کے آغاز سے قبل آئیڈیل وقت ہے ۔
آؤٹ ڈور یونٹ کو سایہ دار اور صاف جگہ پر رکھیں۔ اور اسے دھول، پتوں اور پانی سے بچائیں۔
اگر کولنگ کم ہو جائے یا پانی ٹپکنے لگے تو فوری چیک کروائیں۔
اکثر مسئلہ گیس لیک ہونے یا نکاسی کے نظام میں ہوتا ہے۔
بجلی کی بچت کےلئے انورٹر ٹیکنالوجی والا اے سی لگوائیں۔
اے سی چلتے وقت دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ کولنگ برقرار رہے۔
دھوپ اور اسکی گرمی روکنے کے لئے کھڑکیوں پر گہرے رنگ کے پردے لگائیں۔
دھوپ کمرہ گرم کرتی ہے اور AC پر دباؤ بڑھتا ہے۔
رات کو “سلیپ موڈ” یا “ٹائمر” کا استعمال کریں۔
بجلی کے وولٹیج پربھی نظر رکھیں ، کم وولٹیج پر اے سی خراب ہو سکتا ہے ۔
اگر آپ کے علاقے میں وولٹیج کےاتار چڑہاو کا مسئلہ ہے تو بہتر ہے کہ ائر کنڈیشن کے ساتھ وولٹیج اسٹیبلائزر استعمال کریں۔
اے سی کا انتخاب کمرے کے سائز کے مطابق کریں۔
چھوٹے کمرے میں زیادہ بی ٹی یو والا اے سی استعمال نہ کریں۔
اور نہ ہی بڑے کمرے میں کم بی ٹی یو والا یا چھوٹا اے سی دونوں صورتوں میں آپ نقصان اٹھا سکتے ہیں ۔
عام طور پر 100 تا 120 اسکوائر فٹ کے کمرے کے لئے 1 اٹن
150 تا 180 اسکوائر فٹ کے کمرے کے لئے 1.5 ٹن جبکہ
200 سے 240 اسکوائر فٹ کے کمرے کے لئے 2 ٹن کا اے سی مناسب ہوتاہے ۔
درست درجہ حرارت، باقاعدہ صفائی، کمرے کی بندش، اور انورٹر ٹیکنالوجی
یہ سب مل کر گرمی کو شکست اور بجلی کے بل کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔