Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دنیا کا سب سے مہنگا آم، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

عام طور پر مارکیٹ میں پیلے اور ہرے رنگ کے  آم ہی دستیاب ہوتے ہیں ۔ مگر جامنی رنگ کا ایک ایسا آم بھی ہے جو انتہائی مہنگا ہونے کے باعث عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتا اور اگر خوش قسمتی سے آپ کو کہیں کہیں نظر بھی آجائے تو اسکی قیمت سن کر آپ کے ہوش ضرور اڑ جائیں گے ۔

جی ہاں بات ہو رہی ہے میزاکی آم کی جو نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔  لیکن اسکی سب سے اہم بات اسکی ہوش اڑا دینے والی قیمت ہے  جو پاکستانی روپے میں تین لاکھ روپے فی کلو تک ہوتی ہے جی ہاں تین لاکھ روپے فی کلو۔ یہ جاپانی نسل کا آم ہے جسے ایگز آف سن شائن بھی کہا جاتا ہے ۔

میزاکی آم کو اگانے کا تجربہ اب کراچی سمیت دنیا کے دیگر شہروں میں بھی کیا جا رہاہے ۔ کراچی کے علاقے ملیر کے ایک فارم میں میزاکی آم کے چار درخت لگا کر تجربہ کیا گیا ہے ۔

گہرا جامنی یا سرخی مائل میزاکی آم انتہائی میٹھا، رسیلا، ملائی کی طرح منہ میں گھل جانے والا اور خوشبودار ہوتا ہے۔ اس میں ریشہ نہیں ہوتا اور کاٹنے پر اس کا گودا بہت ملائم ہوتا ہے۔ یہ خصوصیات اسے دوسرے آموں سے منفرد بناتی ہیں۔ ان آموں کا وزن 350 گرام سے زائد ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔  دیگر آموں کی طرح یہ قسم بھی اپریل سے اگست تک دستیاب ہوتی ہے۔

میازاکی آم کو عام آموں کی طرح نہیں اگایا جاتا۔ بلکہ اسے انتہائی کنٹرول شدہ ماحول میں اگایا جاتا ہے ۔ پھل کی زیادہ قیمت کے پیش نظر کاشتکاروں کو اس کو اگانے کے لئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں کہ آم چوری یا نقصان سے محفوظ رہیں۔فصل کی نگرانی کے لیے باغات میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جاتے ہیں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button