کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسی جانب لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے، لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں تاحال بارش کا امکان نہیں۔
واضح رہے کہ ساحلی علاقوں کے علاوہ سندھ کے متعدد علاقے بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔