Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پولیو کے خاتمے کےلیے اپنی ذمہ داری نبھائیں، وزیراعلیٰ سندھ کا منتخب نمائندوں کے نام خط

Polio

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیو مہم موثر بنانے کے لیے تمام ایم این ایز ایم پی ایز میئر کراچی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلز کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے سے منتخب تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، میئر کراچی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلز، چیئرمین میونسپل کمیٹیز اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹیز کو خط لکھا ہے جس میں تمام منتخب نمائندوں بشمول حزب اختلاف پولیو مہم کی اونر شپ لینے کی درخواست کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اور خط لکھنے کا مقصد پولیو جیسی مہلک بیماری کے خلاف مزید موثر اقدامات اٹھانے ہیں۔ میں سندھ اور پورے پاکستان کو پولیو سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ پولیو ایک انتہائی خطرناک اور مہلک بیماری ہے جو زندگی بھر کے لیے معذور کر دیتی ہے۔ اس لیے ہمیں اپنی آئندہ نسل کو اس بیماری سے بچانا ہے۔ پولیو پو جتنی جلد ہو سکے، قابو پانے کی ضرورت ہے۔

2024 میں پاکستان میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ دنیا میں اب صرف دو ممالک ہی بچے ہیں جہاں پولیو وبا پائی جاتی ہے۔ انمیں ایک ملک پاکستان ہے۔ 2024 میں پاکستان میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے اور انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔

مزید پڑھیں؛ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی

مراد علی شاہ نے کہا کہ 26 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اتنی موثر ہونی چاہیے کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ علاقے کے با اثر اور پڑھے لکھے افراد کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے جو لوگوں کو پولیو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیو کے خلاف تیز اور فیصلہ کن اقدام کرنے ہیں اور ہر صورت اس مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشنز، پکنک پوائنٹس اور دیگر مقامات پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا انتظام کریں۔ 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ضرور پلائیں، تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی تیسری انسداد پولیو قومی مہم 26 مئی سے ملک بھر میں شروع کی جا رہی ہے جو یکم جون تک جاری رہے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button