Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کی حمایت پر بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی

پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ کے خلاف مہم جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی۔

بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی کی وجہ قومی سلامتی مفاد بیان کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ترک ایوی ایشن کمپنی چلیبی ایوی ایشن نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے 9 ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ آپریشن کی سروسز فراہم کرتی تھی۔ بھارت میں گزشتہ روز ترک خبر رساں ادارے کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:مودی خود ایک نفسیاتی مریض بن چکا ہے،مظہر سعید شاہ

اس سے قبل بھارتی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن روپالی گنگولی نے پاکستان دشمنی میں ایک قدم آگے جاتے ہوئے بھارتیوں سے ترکیہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق روپالی گنگولی نے ایکس پر مختصر ٹوئٹ میں بھارتی شوبز شخصیات، سیاحت کے شوقین افراد اور عام بھارتیوں سے ترکیہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ نے مختصر ٹوئٹ میں بھارتیوں سے اپیل کی کہ جو افراد ابھی ترکیہ کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں، وہ ان سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ اپنا دورہ کینسل کردیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button