Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مودی خود ایک نفسیاتی مریض بن چکا ہے،مظہر سعید شاہ

pir mazar

وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزرا غیر ذمہ دار ہیں اور نریندر مودی خود ایک نفسیاتی مریض بن چکا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام جیسے ڈرامے رچا کر عالمی توجہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کی، لیکن کشمیری عوام کا حوصلہ بلند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیر میں 32 شہری شہید اور 125 زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں املاک کو نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کر کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، لیکن کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بھارتی جارحیت کا بے رحمانہ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ بھی بھاری جارحیت ہوئی تو 10 مئی سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی افواج، بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے دشمن کو ایسا زخم دیا ہے جو کبھی نہیں بھر سکتا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button