Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پولیس مقابلے میں 4 اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

Karachi Police Arrested Four Kidnappers

کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا ہے۔

سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغواء کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور کے ڈی اے چورنگی پُل پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے جنہیں بعد ازاں تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اشعر، کامران، عرفان اور دانیال نامی افراد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے مغوی شکیل کو آزاد کرا لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور کار بھی برآمد کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button