Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

murder

بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ خلیل الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا۔

سعید آباد پولیس کے مطابق مقتول خلیل الرحمٰن کو اس کے حقیقی چھوٹے بھائی مجیب الرحمٰن نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی فوری تلاش شروع کر دی تھی، ملزم فرار ہونے کے بعد لیاری میں اپنی رہائش گاہ پہنچا جہاں بغدادی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم مجیب الرحمٰن کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم مجیب الرحمٰن کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود ہے اور وہ اس سے قبل بھی بغدادی، کھارادر اور دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button