Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

Anti-Polio Campaign Karachi Sindh

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ بھر میں انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کےلیے 25 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پولیو کے خاتمے کےلیے اپنی ذمہ داری نبھائیں، وزیراعلیٰ سندھ کا منتخب نمائندوں کے نام خط

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کراچی میں 19 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصّہ ہوں گے جن کی سیکیورٹی کےلیے 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 میں سے پولیو کے 4 کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button