Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال تعمیرکیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

chief minister sind

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز ( ایس آئی سی وی ڈی ) کی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ادارہ صوبے بھر میں دل کے امراض کا مفت اور عالمی معیار کا علاج فراہم کرنے والا ایک اہم طبی نیٹ ورک ہے۔

وزیراعلیٰ نےایس آئی سی وی ڈی کو عوامی صحت کا مثالی ماڈل قرار دیا اور کہا کہ اس ادارے میں دل کے ہنگامی علاج، پیچیدہ سرجریوں اور بچوں کو امراض قلب کی تمام خدمات مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ ادارہ ان ہزاروں مریضوں خصوصاً دیگر صوبوں کے رہائشیوں کے لیے زندگی کی ایک امید ہے جو مہنگے نجی علاج کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں زیر تعمیر ‘ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز کو دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ عظیم منصوبہ 1,200 بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں 5 جدید آپریٹنگ تھیٹرز، 4 کیتھ لیبز، 1 ہائبرڈ لیب، جدید سی ٹی اور ایم آر آئی سہولیات،  بچوں کے امراض قلب کا جامع علاج، ایک تحقیقی مرکز اور نرسنگ اسکول شامل ہوں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان کو امراضِ قلب کے علاج اور طبی تحقیق میں خطے کا رہنما بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button