جنگی حالات یا قدرتی آفات کے دوران تربیت یافتہ رضاکاروں کی اہمیت غیر معمولی ہوتی ہے۔ ان کی موجودگی نہ صرف امدادی کارروائیوں کو تیز اور مؤثر بناتی ہے بلکہ بحران کے وقت عوام کو اعتماد اور سہارا بھی فراہم کرتی ہے۔
ان رضا کاروں کی موجودگی کے باعث ہنگامی صورتحال میں ہسپتال، پولیس اور ریسکیو ادارے کا بوجھ کم ہو جاتاہے اور وہ لوگوں کو نظم و ضبط میں رکھ کر صورتحال بگڑنے سے روکنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ رضاکار متاثرہ علاقوں سے متعلق درست اور بروقت معلومات متعلقہ حکام کو فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر درسے فیصلے کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائیٹی یا ہلال احمر پاکستان
میں بطور رضا کار رجسٹرڈ ہونے کے لئے PRCS کی ویب سائٹ
پر جائیں۔ اور اپنا اکاونٹ بنا کر سائن ان ہوں
والینٹئیر بنیں کے آپشن پر پریس کریں اور بنیادی معلومات جیسے
آپ کا نام، موبائل نمبر شناختی کارڈ نمبر ،علاقہ اور دلچسپی پر
مشتمل ایک فارم فل کریں۔ اگر آپ آن لائن رجسٹریشن نہیں کر سکتے
تو اپنے قریبی PRCS کے علاقائی دفتر سے رابطہ کریں۔
اپنی تربیت کا انتخاب کریں اور مفت میں رجسٹر ہوں۔
رجسٹریشن کے بعد، PRCS مختلف تربیتی پروگرامز پیش کرتا ہے تاکہ رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ ان میں زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں ، قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کی تربیت، کے علاوہ کمیونیٹی سروسز سے متعلق مختلف کورسز شامل ہیں ۔
وولینٹئیر بننےاور تربیت حاصل کرنے کےلئے کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی