Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سرکاری اسکولوں کیلئے مانیٹرنگ کے لئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں گھوسٹ اساتذہ ، عملے اور  حاضری کے باوجود نظر نہ آنے والے طلباء کی اب خیر نہیں کیونکہ سندھ حکومت نے اسکولوں میں اساتذہ کی دستیابی اور طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے  نئی مانیٹرنگ ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

نئی ایپ کے زریعے اساتذہ اپنے موبائل فون سے ایپ کےزریعےحاضری لگاسکیں گے۔ یہ ایپ اسکول کی حدود میں ہی کام کرے گی ۔جی پی ایس کی وجہ سے اس ایپ کو انٹر نیٹ کے بغیر بھی استعمال کیاجا سکتا ہے ۔ استاد کو کلاس کے بچوں کے ہمراہ روازنہ ایک تصویر شیئر کرنے کابھی پابند کیا جائے گا ۔

ایپ آئرس سسٹم کے تحت طلباء کی شناخت کرے گی اور انکا روزانہ حاضری کا ریکارڈ مرتب کرے گی۔ آئرس بائیو میٹرک جانچ کی جدید شکل ہے جو  آنکھوں کے رنگین حصے کے مخصوص پیٹرن کا جائزہ لے کر انسانی شناخت کرتی ہے ۔ اساتذہ اور عملہ اپنے موبائل فون پر ایپلیکیشن آن کر کے چہرہ دکھا کرحاضری لگا سکیں گے، حاضری کی اطلاع اسکول آمد اور اسکول چھوڑنے دونوں صورتوں میں دی جائے گی۔

ایپلیکیشن میں چھٹی کی درخواست جمع کرنے کا بھی آپشن شامل کیا جائے گا اور اس ایپلیکیشن میں روزانہ، ہفت وار اور ماہانہ رپورٹس بنانے کی صلاحیت رکھی جائے گی۔ ایپ لیٹ آنے، جلدی جانے، یا غیر حاضری کی رپورٹس بھی تیار  ہوگی ۔ جب کہ غیر اطلاع غیر حاضری اور مستقل لیٹ ہونے کی صورت میں موبائل پر وارننگ کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کا آپشن بھی شامل ہوگا ۔ جو استاد یا عملہ بغیر اطلاع کے حاضر نہیں ہوگا اس کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کےمطابق نئی ایپ متعارف  کرانے کا مقصد ایجوکیشن سسٹم کی ڈیجیٹلائز یشن کے ساتھ ساتھ حاضری کے نظام کو شفاف اورمؤثر بنانا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button