Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میجز کا آج سے آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹائٹل دوڑ آج 10 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کی پشاورزلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی کراچی کنگز سے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز نے اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 5 میں فتح اور 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پشاور زلمی نے بھی اب تک 8 میچز کھیلے ہیں مگر اسے 4 میں شکست اور 4 میچز میں جیت ملی یوں پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی پانچویں پوزیشن ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرزاورپشاورزلمی کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے لازمی میچز جیتنے ہوں گے گزشتہ سال کی رنرزاپ ٹیم ملتان سلطانز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل 10 کے تمام میچز ملتوی

اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے جبکہ پشاورزلمی لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی، 19 مئی کو آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز سے مدِ مقابل ہوگی۔

کوالیفائراورفائنل سمیت آخری چاروں میچز 21 تا 25 مئی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، پی ایس ایل کی تقریب میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائیگا، گلوکارساحرعلی بگا اوراسرارشاہ لائیو پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز روک دیئے گئے تھے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد اب دوبارہ سے پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button