اگر آپ نے ابھی تک اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی پرانی نمبر پلیٹ کو جدید، فیچرڈ نمبر پلیٹ سے تبدیل نہیں کیا تو یہ معلوماتی بلاگ خاص طور پر آپ کے لیے ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے ایک نہایت آسان اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے شہری جدید سیکیورٹی فیچرز سے لیس نئی نمبر پلیٹ بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
نئی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے آپ کو اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کے اصل کاغذات کے ساتھ یونیورسٹی روڈ، کراچی پر واقع سوک سینٹر جانا ہوگا۔ سوک سینٹر کے گیٹ نمبر 4 پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پارک کرنے کے لیے پیڈ پارکنگ بھی دستیاب ہے۔
سوک سینٹر کے پہلے فلور پر واقع محکمہ ایکسائز کے دفتر میں تشریف لے جائیں اور انفارمیشن کاؤنٹر پر اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کا نمبر بتا کر ٹوکن حاصل کریں۔ وہاں مختلف قسم کی گاڑیوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں:
- پرائیویٹ گاڑیاں: کاؤنٹر نمبر 1 تا 10
- کمرشل گاڑیاں: کاؤنٹر نمبر 11 تا 14، اور 17، 18
- موٹر سائیکل: کاؤنٹر نمبر 15 اور 16
- گاڑی و موٹر سائیکل دونوں کیلئے: کاؤنٹر نمبر 19
فیس جمع کرانے کا طریقہ
کاؤنٹر پر اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کے اصل کاغذات دکھائیں اور PSID رسید حاصل کریں۔ PSID رسید پر موجود فیس کو آپ سوک سینٹر میں موجود بینک اور آن لائن دونو طریقوں سے جمع کروا سکتے ہیں
- بینک کے ذریعے:
اصل رسید آپ سیوک سینٹر میں موجود بینک میں جمع کروا سکتے ہیں اور آپ کو ایک ڈپازٹ سلپ فراہم کی جائے گی۔
آن لائن پیمنٹ :
آپ اپنی پی ایس آئی ڈی رسید کو موبائل فون سے جاز کیش یا ایزی پیشہ سمیت دیگر بینکنگ ایپ سے بھی جمع کروا سکتے ہیں
نمبر پلیٹ بنوانے کی آن لائن سہولت
گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹ کیلئے آپ گھر بیٹھے ایکسائز ڈپارٹمنے کی ویب سائیٹ www https://excise.gos.pk یا epaymentGos ایپ کے ذریعے بھی اپلائے کر سکتے ہیں جبکہ موٹر سائیکل کے لیے فی الحال آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت دستیاب
نہیں ہے۔
فیس کی تفصیلات:
- گاڑی کی نمبر پلیٹ: 2,450 روپے
- موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ: 1,450 روپے فیس مقرر کی گئی ہے
نمبر پلیٹ کی وصولی
ادائیگی کے بعد آپ کو ایک تاریخ بتائی جائے گی، جس پر آپ سوک سینٹر کے سیکنڈ فلور پر جا کر اپنی نئی نمبر پلیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، نئی نمبر پلیٹ صرف اصل مالک کو گاڑی یا موٹر سائیکل کے اصل کاغذات دیکھانے اور پرانی نمبر پلیٹ جمع کروانے پر ہی دی جائے گی
سندھ حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی پرانی نمبر پلیٹ کو جلد از جلد جدید نمبر پلیٹ سے تبدیل کروائیں۔ یہ نہ صرف آپ کے لیے ضروری ہے بلکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی ایک اہم قدم ہے۔

رضوان فراست کو شعبہ صحافت میں 3 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں ٹائمز آف کراچی سے وابستہ ہیں۔ ملکی سیاست اور معاشرتی مسائل پر اظہار خیال کرتے ہیں۔