Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سینیٹ اجلاس میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر فلک ناز چترالی کی رکنیت دو روز کے لئے معطل

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر واوڈا کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کردی۔

چیئرمین سینیٹ نے دوران اجلاس نازیبا افلا فلک ناز کے الفاظ حذف کردئیے، جبکہ فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ فلک ناز کی رکنیت معطل کی جائے۔

جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلک ناز نے اگر معذرت نہ کی تو معطل کردوں گا، جس پر حکومت اور اپوزیشن ارکان چئیرمین ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کو معطل کردیا، نازیبا الفاظ ادا کرنے پر فلک ناز چترالی کو دو دن کیلئے معطل کیا گیا۔ شدید شور شرابہ اور احتجاج کے باعث اجلاس کی کاروائی 12 ستمبر سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کر دی

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement