حکمراں اتحاد کو پارلیمنٹ آف پاکستان سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زریں) میں آئینی ترمیم کے لئے دوتہائی اکثریت حاصل ہے اور حکمراں اتحاد کی کوئی جماعت یا گروپ الگ نہ ہوا تو 27 ویں آئینی ترمیم بآسانی منظور ہوسکتی ہے، تاہم حکمراں اتحاد کے اختلاف کی صورت میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا کل ایوان 336 رکنی ہے، جس میں سے اس وقت ایوان میں 326 ارکان ہیں اور 10 نشستیں خالی یا ویب سائٹ میں اندراج نہیں ہے۔ 326 ارکان میں سے 237 ارکان حکمراں اتحاد اور 89 ارکان اپوزیشن کے ہیں۔ قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان بنتی ہے۔
سینیٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کا کل ایوان 96 رکنی ہے، جس میں سے اس وقت ایوان میں 94 ارکان ہیں اور 2 نشستیں خالی یا ویب سائٹ میں اندراج نہیں ہے۔ 94 ارکان میں سے 65 ارکان حکمراں اتحاد اور 29 ارکان اپوزیشن کے ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان میں دو تہائی اکثریت 64 ارکان بنتی ہے۔

رپورٹ کے ساتھ منسلک چارٹ میں انفرادی اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔