Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Arshad and Yasir Qualified Finals Asian Athletics Championships

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی، دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔

کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم کا مٹی سے گولڈمیڈل تک کا سفر، بھارت کے نیرج چوپڑا نے ارشدندیم کو کس طرح مدد کی؟

یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button