Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں چپٹا گینگ کے2 کارندے گرفتار

Gang of Robberies Arrested by the Central Police Karachi

کراچی میں ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ سینٹرل پولیس نے بلال کالونی میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈکیت گروہ کا 100 سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، بلال کالونی پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کا تعلق فہاد چپٹا گینگ سے نکلا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا گینگ 8 سے زائد افراد پر مشتمل جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چھلاوہ بنے ہوئے تھے، اس گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے ناموں کی شناخت فہاد عرف چپٹا، شان عرف شانی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل چھیننے ہوئے موبائل فون نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان اقدام قتل ڈکیتی اسٹریٹ کرائم، چھینا جھپٹی، ہاؤس رابری، شاپ رابری، موٹر سائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے اور دوران ڈکیتی شہریوں پر فائرنگ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج مختلف علاقوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، فلاحی ادارہ

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گزشتہ روز ملزمان نے راہ گیر سے موثر سائیکل چھیننے کی وارت کی جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے مہنگے موبائل فون, موٹر سائیکل بھی چھنتے تھے، ملزمان پر پولیس اسٹیشن بلال کالونی, خواجہ اجمیر, نیو کراچی, انڈسٹریل ایریا, سرجانی اور تیموریہ پر مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کا مزید کہنا تھا کہ گروہ کے مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button