سڑک پر موجود لائینز یا لکیریں ٹریفک کو منظم رکھنے اور ڈرائیورز کی رہنمائی کے لئے لگائی جاتی ہیں ۔ انہیں نہ صرف سمجھنا ضروری ہے بلکہ ان پر عمل کرنا نہ صرف حادثات سے بچاو کا زریعہ ہے بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔
بروکن یا غیر مسلسل لائن
بروکن یا غیر مسلسل لائن اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اگر سامنے سے کوئی ٹریفک نہیں آرہی اور حالات محفوظ ہوں تو اوور ٹیک یا لین چینج کیا جا سکتا ہے ۔
سالڈ لائن یا مسلسل لائن
سالڈ لائن یا مسلسل لائن کے دوران اوور ٹیکنگ یا لین تبدیل کرنا سختی سے منع اور خلاف قانون ہے ۔
سالڈ اور بروکن لائن
جب ایک طرف سالڈ یا مسلسل لائن ہو اور ساتھ ہی بروکن لائن ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف غیر مسلسل یا بروکن لائن والی ٹریفک کو اوور ٹیکنگ کی اجازت ہے بشرط کہ سامنے سے کوئی گاڑی نہ آرہی ہو۔
سڑک کنارے لگی سالڈ لائن
سڑک کے کنارے لگی ہوئی پیلی غیر مسلسل یا سالڈ لائن اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ لائن کے باہر پارکنگ ممنوع ہے۔
سڑک کنارے لگی ڈبل پیلی مسلسل لائن
جبکہ سڑک کے کنارے موجود ڈبل پیلی لائن یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہاں رکنا یا گاڑی کھڑی کرنا مکمل طور منع اور خلاف قانون ہے ۔
اسٹاپ لائن
چوراہوں ، ٹریفک سگنل یا کسی بھی سڑک کے درمیان اسٹاپ لائن وہ جگہ ہے جہاں سگنل یا کسی اور وجہ سے گاڑی کو روکنے کی ضرورت ہو تو قانون کے مطابق گاڑی کو لائن سے پہلے روکنا لازمی ہے ۔
سڑکوں پر لگی ان لکیروں کو سمجھیں اور انہیں فالو کریں تاکہ سفر کے دوران آپ اور آپ کے ساتھ گاڑی چلانے والے دیگر شہریوں اور پیدل چلنے والوں کی زندگی محفوظ رہے ۔