Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گجرات کے چار لاپتہ سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چاروں کی لاشیں برآمد

Tourists Car Accident

پنجاب کے شہر گجرات سے سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان جانے والے چار نوجوان، جو گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھے، ان کی گاڑی گلگت- سکردو روڈ پر گنجی پڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ملی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گاڑی میں چاروں نوجوانوں کی لاشیں موجود ہیں، لاپتہ نوجوانوں کی شناخت سلیمان، واصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی سفید رنگ کی ہونڈا سیوک پر چند روز قبل گلگت اور ہنزہ کی سیاحت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ 15 مئی کی رات یہ نوجوان گلگت کے علاقے دنیور سے سکردو کے لیے روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد سے ان سے کوئی ابطہ نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:گجرات سے سیرکے لئے گلگت جانے والے 4 نوجوان 16 مئی سے لاپتہ

اہل خانہ کے مطابق نوجوانوں کا آخری بار رابطہ دنیور سے ہوا تھا، جہاں وہ محسن لاج میں مقیم تھے۔ 16 مئی کو صبح کے وقت وہ سکردو کی جانب روانہ ہوئے، تاہم ان کے موبائل فون بند ہو گئے اور کسی سے بھی رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ان کی تلاش کے لیے گلگت سے سکردو جانے والے تمام راستوں پر چیک پوسٹس اور تھانوں کو الرٹ کر دیا تھا۔ ایس ایس پی گلگت ظہور احمد کے مطابق تلاش کا دائرہ وسیع کیا گیا اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھا گیا، گنجی پڑی کے مقام پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ملی ہے اور بدقسمتی سے چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ لاشوں کو نکالا جا سکے اور حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button