Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

50 ہزار سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کوبجٹ میں ریلیف ملنے کے امکانات

budget 2025

تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، حکومت آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں انکم ٹیکس ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے، جس سے ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے کمانے والے ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سے متعلق حتمی مذاکرات جاری ہیں، جن میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں نرمی پر مشاورت ہو رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح ہدایات دی ہیں کہ محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے، کیونکہ رواں مالی سال میں اس طبقے سے توقع سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

مجوزہ تجاویز کے مطابق:

سالانہ آمدن 10 لاکھ روپے تک انکم ٹیکس مکمل طور پر معاف ہو سکتی ہے (موجودہ حد 6 لاکھ روپے ہے)۔

ماہانہ 83,000 روپے آمدن والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہو سکتے ہیں۔

ماہانہ 1 لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 5% سے کم ہوکر 2.5% ہو سکتی ہے۔

ہر ماہ 1.83 لاکھ روپے تنخواہ پر شرح 15% سے کم ہوکر 12.5% ہو سکتی ہے۔

ماہانہ 2.67 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25% سے کم ہوکر 22.5% تک ہو سکتا ہے۔

ماہانہ 3.33 لاکھ روپے تنخواہ والوں کے لیے انکم ٹیکس 30% سے کم ہوکر 27.5% کیا جا سکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجاویز پر آئی ایم ایف سے حتمی منظوری لی جائے گی، تاکہ بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔

پاکستان کو قسط جاری کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی: آئی ایم ایف

علاوہ ازیں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے بھی انکم ٹیکس کی شرح میں 2.5 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدامات ملکی معیشت میں بہتری، صارفین کی قوت خرید میں اضافہ اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button