Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں عیدالاضحٰی کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

Suparco Prediction Eid-ul-Adha

پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے عیدالاضحٰی کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کاامکان ہے۔ سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2منٹ پرہوگی جب کہ 27 مئی کوچاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ غروبِ آفتاب اور چاند میں صرف 37 منٹ کا مختصر وقت ہوگا۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحٰی پر گوشت کیسے اور کتنا کھائیں؟ ماہرین صحت کے مشورے

Suparco Picture

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کر لیا۔ اجلاس وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق 29 ذی القعدہ کو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کی بنیاد پر ذی الحج کی پہلی تاریخ اور عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button