Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

Shalimar Express Karachi to Lahore Collided with a Trailer

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس سے متعدد بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دارالاحسان کے قریب شالیمار ایکسپریس رات گئے ٹریلر سے ٹکرا گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن سمیت ٹرین کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ٹرین حادثہ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، ریلوے حکام کے مطابق ٹریلر پھاٹک پر پھنس گیا تھا جب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ کر کے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کا لاہور سے کراچی تک چلنے والی شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے تقریباً ایک کلومیٹر نیچے اتر گئی، جس کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے۔

ساہیانوالہ سے سالار وآلہ تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے فیصل آباد سے لاہور اور وزیر آباد کے لیے تمام ریلوے ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے، جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کلیئر کرنے میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button