Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کی جانب سے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

Pakistan railway

 پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے دوران مختلف شہروں سے روانہ ہوں گی تاکہ عید کے موقع پر بڑھتے ہوئے سفری دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
جبکہ پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز مختلف ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی، جبکہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید اسپیشل ریک استعمال کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام عوام کی سہولت، رش میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے عید کے موقع پر اپنے صارفین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button