Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی حملوں میں شہید و زخمی شہریوں کیلئے امدادی فنڈز جاری

Prime Minister Relief Package Injure Civilians Indian Attack

بھارتی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کےلیے وزیر اعظم نے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کرکے مراسلہ بھی جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق شہدا اور زخمی شہریوں کے لیے امدادی پیکج کی منظوری وزیر اعظم نے دی، جس کے بعد 34 کروڑ 30 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز کو 3 کیٹیگریز شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شہید شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ روپے امداد دی جائے گی جبکہ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ اور معمولی زخمی کو 10 لاکھ امداد ملے گی۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ امدادی رقم کو جائز حقداروں تک شفاف انداز میں پہنچایا جائے۔ فنڈز کی تقسیم سے قبل ہر وصول کنندہ کی اہلیت کی تصدیق کی جائے اور شہدا کے قانونی وارثوں کے علاوہ کسی تیسرے فریق کو ادائیگی نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں:بھارتی حملوں میں 40 شہریوں اور11 فوجی جوان شہید ہوئے،آئی ایس پی آر

مراسلے میں کہا گیا کہ متاثرین اور سوگوار خاندانوں کی تمام ذاتی معلومات مکمل راز میں رکھی جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز امدادی رقوم کی تقسیم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائیں۔

پنجاب کے جن 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ان میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی کے ڈی سیز کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button