ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں فائنل میں ہوں گی، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیس بال کپ کا سیمی فائنل منگل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ فلسطین اور ایران میں ہو گا۔
مزید پڑھیں:ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی
سیکریٹری پاکستان بین بال فیڈریشن فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایران کو ہرا کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کا ایران سے مقابلہ ہوا جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایران کو 0-14 سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم ، سعید اختر اور محمد حارث کی نمایاں پرفارمنس رہی جب کہ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔