نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے اعضا دوسروں کو عطیہ کرتے ہیں۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اعضا عطیہ کرنے والے شہریوں کو تاحیات شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں ایک خاص نشان ’سبز‘ رنگ کا ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد متعلقہ عطیہ دہندگان کے رجسٹریشن حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں اور اپنا خصوصی اسمارٹ شناختی کارڈ اور نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے نادرا آفس سے رجوع کریں۔
مزید پڑھیں:نادرا کا اسمارٹ کارڈ والی خصوصیات والے بغیر چپ کے شناختی کارڈ کی فراہمی کاآغاز
شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نائیکوپ یا خاص نشان کے ساتھ اسمارٹ کارڈ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نادرا کی جانب سے شہریوں کی بھرپور سہولت کے لیے بغیر چپ والا قومی شناختی کارڈ اب اسمارٹ کارڈ والی بیشتر خصوصیات کے ساتھ فراہم کیا گیا۔ نادرا شہریوں کو کم قیمت میں اضافی خوبیوں کے ساتھ شناختی کارڈ فراہم کررہی ہے۔