Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں کے فور توسیعی منصوبے اور سوشل پروٹیکشن پروگرام کو تیز کرنے کا فیصلہ

Sindh K-4 expansion Project Social Protection Program

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین کی 10 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ ورلڈ بینک کے وفد میں آپریشن آفیسر حنا سلیم لوٹیا، پریکٹس مینیجر جوسز موگابی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسپیشلسٹ لیسلی جین یو اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، اسپیشل اسسٹنٹ سرفراز راجڑ، سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سیکریٹری پروٹیکشن مزمل ہالیپوٹو، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سی ای او واٹر بورڈ احمد علی صدیقی اور دیگر شریک تھے۔

وزریاعلیٰ سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ کے فور کی توسیع کا فزیکل کام شروع کرنے کے لیے این او سیز حاصل کی جا رہی ہیں، کے فور کی توسیع کے لئے کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے فور توسیعی منصوبہ 71.8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:کےفور منصوبہ کراچی کیلئے اہم ہے: حکومت سندھ نے کےفور پراجیکٹ کو ایس آربی ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا

مراد علی شاہ نے کہا کے فور توسیع سے 260 ایم جی ڈی اضافی پانی شہر کراچی کو فراہم ہوگا، جھمپیر گرڈ اسٹیشن سے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے فور پمپنگ کامپلیکس کے لئے اسکیمیں تیار کی جا رہی ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں سوشل پروٹیکشن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے بتایا حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سماجی تحفظ کے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں، پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں 6 لاکھ 15 ہزار خواتین رجسٹرڈ کی گئی ہیں اور 700 اسپتالوں میں رجسٹرڈ خواتین کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں کے فور توسیعی منصوبے اور سوشل پروٹیکشن پروگرام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button