Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور روس کا کراچی میں اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق

Pakistan Russia Agree Establish Steel Mill Karachi

وزیرِاعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روسی نمائندے ڈینس نظروف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ہارون اختر خان اور ڈینس نظروف نے اس ملاقات میں کراچی میں نئی اسٹیل مل کا قیام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے منصوبے کی تکمیل کےلیے پاکستان اور روس کا ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کےلیے یہ بہترین وقت ہے کیونکہ اب سرمایہ کاری کےلیے پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ مقام بن چکا ہے اور یہ بات بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی کمپنی کی پاکستان کے گلابی نمک میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل کے صنعت میں تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ وزیرِاعظم کے معاون خصوصی نے روس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔

یہ ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹیل کی پیداوار جیسے اہم شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں کھولنے کےلیے بہت اہم رہی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button