Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس رجسٹریشن میں 31 مئی تک توسیع کا امکان

نمبر پلیٹس

حکومتِ سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نئی اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس لگانے کی حتمی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع پر غور شروع کر دیا ہے۔

حکومتی مہم کے دوران اب تک بڑی تعداد میں شہریوں نے قانونی تقاضے پورے کیے ہیں، تاہم اب بھی لاکھوں گاڑی مالکان نے ضروری کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، ممکنہ توسیع کے بعد گاڑی مالکان 31 مئی 2025ء تک نئی نمبر پلیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل آخری تاریخ 15 مئی 2025ء مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار 16 دن کی اضافی مہلت کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔ آئندہ دو روز میں(15 مئی کو) پہلے سے دی گئی مہلت ختم ہو جائے گی، جس کے بعد سرکاری طور پر توسیع کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛سندھ میں گاڑیوں کی اجرک پرنٹ والی نمبر پلیٹ کی تبدیلی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت نے صوبے بھر میں جدید سیکیورٹی فیچرز سے لیس اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔

نئی تاریخ گزرنے کے بعد، پرانی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور مالکان کو بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق، سندھ میں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی مجموعی تعداد تقریباً 70 لاکھ ہے۔ صوبے میں گاڑیوں کو نئی نمبر پلیٹس کے نظام میں لانا حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ محکمہ ایکسائز نے متعدد بار رابطے کے باوجود مختلف کیٹیگری کی گاڑیوں کے درست اعدادوشمار فراہم نہیں کیے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button