پاکستان کی ووٹرز فہرست میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ سوا دو ماہ کے دوران مجموعی 5 لاکھ سے زائد ووٹ کا اضافہ ہوا اور مجموعی شرح اضافہ 0.39 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری ووٹرزفہرست یکم جولائی 2025ء سے 11 ستمبر 2025ء تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 21 ہزار 407 ووٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سےمرد 2 لاکھ 29 ہزار 973 اور خواتین 2 لاکھ 91 ہزار434 ووٹ ہیں، اس عرصے میں مجموعی طور پرملک میں شرح اضافہ 0.39 فیصد، پنجاب میں 0.33 فیصد، سندھ میں0.77فیصد، خیبرپختونخوا میں0.55فیصد، بلوچستان میں 0.44 فیصد اوراسلام آباد میں 0.38 رہا فیصد رہاہے۔
اضافی ووٹ میں خواتین 55.89 فیصد اور مرد ووٹ 44.11 فیصد ہیں، اس طرح مجموعی طور پر خواتین ووٹرز کی شرح میں اضافہ رہا اور مردو خواتین ووٹرز میں فرق مزید کم ہوا ہے، جو ایک مثبت اقدام ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں 2 ماہ کے دوران 4 لاکھ 34 ہزار زائد ووٹرز کا اضافہ
جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں یکم جولائی 2025ء تک 13 کروڑ 44لاکھ 28ہزار577 ووٹرزتھے، جن میں سے 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 209 مرد (53.65 فیصد) اور6 کروڑ 23 لاکھ4 ہزار368 خواتین (46.35 فیصد) ووٹرزتھے اور مردو خواتین ووٹرز میں فرق 7.3 فیصد تھا۔
الیکشن کمیشن کے 20 ستمبر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں 11 ستمبر 2025ء تک 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار984 ووٹرز ہیں، جن میں سے 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 مرد (53.62 فیصد) اور6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار802 خواتین (46.38 فیصد) ووٹرزہیں اور مردو خواتین ووٹرز میں فرق مزید کم ہوکر7.24 فیصد تک پہنچا ہے۔
نوٹ: رپورٹ میں شامل چارٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آبا اورچاروں صوبوں کا تقابلی جائزہ شامل ہے۔