کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے, جنوب مغرب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں آج ایک بار پھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں دھوپ چھاوں کا موسم، رات کو بونداباندی کا امکان
اسلام آباد کے سیکٹرزایف 6، جی 6، جی 7، ایف 8، آئی 8، فراش ٹاؤن، ٹھنڈا پانی اوربحریہ انکلیو سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہو گیا تاہم سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
راولپنڈی میں فیض آباد، ڈبل روڈ، شمس آباد اوردیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے اورغیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت جاری کی ہے جبکہ ریسکیو ادارے الرٹ پرہیں۔