کراچی میں آج موسم ہلکی دھوپ کے بعد زیادہ تر ابر الود ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کا آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اور بونداباندی اور رات گئے چند علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:آج کراچی کا موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔