Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی

Government has Fulfilled Another Major Condition of the IMF

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی ہے، اب گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےگزٹ نوٹی فکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کےاثاثوں کی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذریعے پبلک کی جائیں گی، سرکاری افسران کو اپنےاہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسران ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور مالی حیثیت سے آگاہ کریں گے، سرکاری افسران کو اپنےاور اپنے اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے، کسی بھی افسرکی ذاتی معلومات کی راز داری کاخیال رکھا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button