Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی

Improted vehicles
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) نے وزارت تجارت کو 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ انفرادی یا کمرشل استعمال کیلئے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

مزید تفصیلات؛استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی، بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement