Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خطرہ

Deputy Director Meteorological Department warned rains in karachi

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے شہر میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس انجم نذیر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل کا گزشتہ روز سے آغاز ہوچکا ہے اور اتوار تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس نے خبردار کیا کہ آج اور کل ہونے والے بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، آج دوپہر سے اتوار تک درمیانی شدت سے لیکر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟

انجم نذیر کا کہنا تھا کہ جولائی میں مون سون کے 3 سے 4 اسپیل متوقع ہے تاہم 5 جولائی سے ایک اور مون سون کا سلسلہ کراچی پر اثر انداز ہوگا، اس سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button