Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟

Karachi wind forecast

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر میں آج موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ شہرمیں کل بروز ہفتہ کے روز بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ اتوار کے روز بھی بادل برس سکتے ہیں۔

 شہر میں آج سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل 5 جولائی 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کئی اسپیل متوقع ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔

کراچی میں اب تک ہونے والی بارش کے اعدادوشمار

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ یونیورسٹی روڈپر 13.4 اور پی اے ایف فیصل بیس پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شاہراہ فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button