Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آج کراچی کا موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

Karachi Weather Updates June

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، سمندری ہوائیں جنوب مغرب سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مضافات میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے، ملک کے بیشتر علاقے آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت چند علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کی لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ کسانوں کو بھی فصلوں کی نگہداشت کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button