Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مضافات میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Karachi Weather Updates Rain Today
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مضافات میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے سے حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس سے قبل موسمیات کے مرکز نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون کی بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کراچی سے کشمیر تک بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، کون کونسے علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے؟

دوسری جانب خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement