Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حج 2025، مکہ اور مدینہ میں 5 عازمین حج انتقال کر گئے

Hajj Operation 5 Pakistani Pilgrims Deaths
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ مکہ اور مدینہ منورہ میں اب تک 5 پاکستانی عازمین کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے عازمین میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ چکوال کے رہائشی 62 سالہ خواجہ محمود 4 مئی کو مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔ جامشورو سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ محمد احسان کا بھی انتقال مدینہ میں ہوا، جبکہ فیصل آباد کی 68 سالہ کشور سلطان مدینہ میں انتقال کر گئیں، جنہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:لیبیا سے حج پر جانے والے شہری عامر قذافی کی معجزاتی کہانی

جہلم کے 56 سالہ گل جان نے مکہ مکرمہ میں وفات پائی، جبکہ گوجرانوالہ سے نجی حج اسکیم کے تحت آنے والی 81 سالہ ارشاد بیگم کا بھی مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا۔ انہیں وہیں مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب میں انتقال کرنے والے عازمین حج کی نمازِ جنازہ حرمین شریفین میں ادا کی جاتی ہے اور تدفین بھی مکہ یا مدینہ منورہ میں ہی کی جاتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement