Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت کا طالبات کیلیے وظائف کے معیار کا اعلان

Sindh Government Criteria Scholarships Female Students

سندھ حکومت نےطالبات کےلیے وظائف کے معیار کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات وظیفے کےلیے اہل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال کے 6 ماہ میں 60 فیصد سے زیادہ حاضری رکھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وظیفے کی رقم اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024ء کے لیے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے 2700 سے زائد طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے سال 24-2023 کیلیے نئی اسکالرشپ کی منظوری دیدی

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ کے طلبہ ملک بھر کی 90 سے زائد جامعات میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے موجودہ 4 ہزار 877 طلبہ کی اسکالرشپ کی تجدید کی اور اس سال سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے مستفید طلبہ کی تعداد 7 ہزار 600 ہوگئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button