Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت نے سال 24-2023 کیلیے نئی اسکالرشپ کی منظوری دیدی

Sindh Education Scholarships 2023-24 Students
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے 2700 سے زائد طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی منظوری دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے بحیثیت چیئرمین سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی اسکالرسپس کی منظوری دی گئی ہے۔ ‏ایس ای ای ایف بورڈ اجلاس میں 4877 طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ کی تجدید کی گئی۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان معاہدہ، وزیر اعلیٰ سندھ نے 30 ہزار طلبا کو اسکالر شپس دینے کا اعلان کردیا

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ کے طلبہ ملک بھر کی 90 سے زائد جامعات میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے موجودہ 4 ہزار 877 طلبہ کی اسکالرشپ کی تجدید کی اور اس سال سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے مستفید طلبہ کی تعداد 7 ہزار 600 ہوگئی ہے۔

سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کےلیے قائم کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اب تک تقریباً 40 ہزار طلبا مستفید ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت صوبے کے طلبا کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ دے رہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement