محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا ہے، جو آئندہ36 گھنٹے میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سسٹم کرناٹک اورگووا کے ساحلوں کے قریب موجود ہے، حالات سازگار رہنے کی صورت میں 24 یا 25 مئی تک گہرے ڈپریشن یا طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
اگر یہ نظام ایک طوفان میں بدل جاتا ہے تو اس کا نام شکتی رکھا جائے گا، جو سری لنکا نے تجویز کیا ہے۔ سسٹم سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو سسٹم کوئی خطرہ نہیں تاہم سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی نگرانی کررہا ہے۔ اس سسٹم کی تشکیل سے کراچی میں سمندری ہوائیں معمول سے زیادہ تیز چل رہی ہے، ہوا کی رفتار 30.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (17 ناٹیکل میل فی گھنٹہ) ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کی وجہ سے کراچی میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے اور سمندری ہوائیں بھی رکنے کا امکان ہے۔