Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب

moon sightening

وزارت مذہبی امور نے ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق 29 ذی القعدہ کو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کی بنیاد پر ذی الحج کی پہلی تاریخ اور عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کی جانب سے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے تاکہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی، بصورت دیگر عید 7 جون بروز جمعہ ہو گی۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چاند 28 مئی کو دکھائی دے سکتا ہے، جس کے باعث عید 7 جون کو متوقع ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button