Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سانحہ خضدار: معصوم بچوں کی شہادت پر امریکی سفارتخانے کی شدید مذمت

School Bus Attacked Khuzdar Area of ​​Balochistan

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بہیمانہ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس حملے کو “ظالمانہ اور ناقابل معافی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس سفاکانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

نٹالی بیکر نے کہا، “ہم پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر خضدار، بلوچستان میں اسکول بس پر ہونے والے بے رحم اور ناقابل فہم حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ معصوم بچوں کا قتل عقل و فہم سے بالاتر ہے۔ ہم ان خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیارے کھو دیے، اور ہماری دعائیں ان افراد کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے۔”

مزید پڑھیں؛ خضدار: اسکول بس پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

انہوں نے مزید کہا، “کسی بھی بچے کو اسکول جانے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہم پاکستان میں ان تمام افراد کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button