Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پُراسرار گولی دل پر لگنے سے 1 شخص جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے جٹ لائن بھنگی پاڑہ میں پُراسرار طور پر گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں مقتول کے والد نے بتایا کہ مقتول جگدیش گھر میں دروازہ کھول کر داخل ہوا اور گر گیا، جگدیش کا بھائی اسے اسپتال لے کر گیا تو معلوم ہوا کہ جگدیش کو دل پر گولی لگی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ معاملہ پُراسرار ہے کہ مقتول کو گولی کیسے لگی؟ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے مطابق گولی کی آواز آئی تھی۔ پولیس نے پُراسرار قتل کے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے اور قتل کی اصل وجہ جاننے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement