Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں کینسر کا پہلا سرکاری اسپتال بنانے کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، ان کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے کینسر اسپتال کے لیے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی اور مریضوں کے تیماروں کے لیے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے، پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر اسپتال میں بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement