Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نواز شریف وطن واپس آئیں، انکے حلقے سے انہیں ہراؤں گا، عمران خان کا چیلنج

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو  وطن واپس آکر اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کو انکے حلقے سے ہرائیں گے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پانچویں روز گوجرانوالہ میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے اوپر 30 ایف آئی آرز کاٹی جا چکی ہیں۔

عمران خان نے جلسے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ میں نواز شریف نہیں کہ ملک سے بھاگ جاؤں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف انتظارکررہا ہے کہ اس کو طاقتور لوگوں سے این آر او مل جائے اورپھر وہ واپس آجائے لیکن ہم سب مل کرنوازشریف کا استقبال کریں گے، ان کو ائیرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے کرجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی، نوازشریف اور زرداری مل کرسازش کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چیلنج کیا کہ نواز شریف جب بھی واپس آؤ اور الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جاکر تمہیں ہراؤں گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement