Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا امکان

Sindh assembly
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں 200 فیصد سے زائداضافے کا امکان ہے، 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ ( 27 اگست) کو دوپہر ایک بجے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 2 میں اسپیکر سندھ اسمبلی اور کمیٹی کے چئیرمین کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں نے ارکانکی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے متعلق 8 اگست 2025ء کے منظور شدہ بل کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات پر غور کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

اجلاس میں ارکان کے مہمان داری الاؤنس، ہاؤس رینٹ الاؤنس، یوٹلیٹی الاؤنس، ڈیلی الاؤنس، کنوینس الاؤنس، اکاموڈیشن الاؤنس، ٹریولنگ الاؤنس، مائیلج الاؤنس، مفت سفری سہولت ، ٹیلی فون کی سہولت ،علاج معالجے کی سہولیات، آفس مینٹنس الاؤنس اور وہ تما م الاؤنسز بھی جن کی سفارش سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کرے گا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس چاروں صوبوں اسمبلیوں، قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان اور گلگت بلتسان اسمبلی کے ممبران کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ زیادہ امکان ہے کہ صوبہ پنجاب کے حالیہ اضافے کے بعد کے فارمولے پر عمل ہوگا،

ایسی صورت میں سندھ اسمبلی کے منتخب نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات میں 200 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں؛ https://urdu.timesofkarachi.pk/81015-sindh-assembly-bill-salaries-benefits/

سندھ اسمبلی کے 8 اگست 2025ء کو منظور ہونے والے بل کے مطابق کمیٹی کی حتمی سفارشات پر عمل یکم جولائی سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت ارکان سندھ اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات ایک لاکھ 50 ہزار، جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 10 ہزار کے قریب ہیں۔

سندھ اسمبلی کی 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، جبکہ ممبران میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ممبران کے پارلیمانی لیڈر محمد شبیر قریشی، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق، صوبائی پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار، ارکان سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ، سیکندر علی شورو، فیاض علی بھٹ، عبدالرزاق راجہ، گیانومل، محمد فاروق اعوان، محمد اسماعیل راہو، طحہ احمد خان، محمد افتخار عالم، ندا کھوڑو، سمیتا افضال، سیکریٹری مالیات حکومت سندھ اور سیکریٹری قانون حکومت سندھ شامل ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement