Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت کےخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکی میزائل پروگرام کو تیز کر دیا، بلومبرگ

Bloomberg New Report
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

عالمی جریدے ’بلومبرگ‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکی میزائل پروگرام کو تیز کر دیا ہے، پاکستان نے بھارتی طیاروں کو 100 میل دور سے مار گرایا، اس واقعے نے امریکی فوج کو اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات پر مجبور کیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے چین میں تیار کردہ پی ایل-15 میزائل کا کامیاب استعمال کرتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا، پاکستان کے اس کامیاب آپریشن نے خطے میں فضائی برتری کا توازن تبدیل کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب امریکی ایئر فورس اور نیوی نے لاک ہیڈ مارٹن کے خفیہ اے آئی ایم-260 میزائل کی تیاری کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کی ہے۔ امریکی ایئر فورس کے مطابق ہمارے ممکنہ حریفوں نے فضائی برتری کے جواب میں اپنی صلاحیتوں کو ترقی دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی ایئر فورس نے تیاری کے لیے 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور اضافی 30 کروڑ ڈالر کی درخواست کی ہے، جب کہ نیوی نے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مانگے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا، بھارت شدید دباؤ میں ہے، امریکی اخبار

بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ انتہائی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کے چند ماہ بعد، امریکی فضائیہ اور بحریہ کی فنڈنگ کی درخواستوں سے پتا چلتا ہے کہ وہ بھی 8 سال کی تیاری کے بعد اپنا جدید ہتھیار حاصل کرنے والے ہیں، جو لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کا اے آئی ایم-260 میزائل ہوں گے۔

بجٹ دستاویزات اور سروس کے بیان کے مطابق دونوں سروس برانچز نے مالی سال 2026 کے لیے، جو یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، اس خفیہ نظام کی پیداوار کے آغاز کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر مانگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایئر فورس (جو اے آئی ایم-260 یا جوائنٹ ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل میزائل کی تیاری کی قیادت کر رہی ہے) نے پہلی بار پیداوار کے لیے 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مانگے ہیں، اس کے علاوہ 30 کروڑ ڈالر ایک علیحدہ سالانہ غیر فنڈ شدہ ترجیحی فہرست میں شامل کیے ہیں، جو فوجی سروسز کانگریسی دفاعی کمیٹیوں کو جمع کراتی ہیں، بحریہ نے 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مانگے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement